اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران کے سعد آباد کامپلیکس میں چین کے صدر شی جن پنگ کے سرکاری استقبال کے بعد مذاکرات انجام دیئے- مذاکرات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں-
چین کے صدر جمعے کی رات ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچے ہیں-
چین کے صدر نے تہران پہنچتے ہی کہا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پائدار اور طویل مدت باہمی تعاون میں فروغ چاہتا ہے-
چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ ایران کے دوران ثقافتی ، قانونی ، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں تعاون کی سترہ دستاویزات پر دستخط ہوں گے- چین کے صدر کے اس دورے کا مقصد باہمی ، علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینا اور ایران و چین کے درمیان ثقافتی ، تجارتی ، اقتصادی اور سیاسی میدانوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانا ہے- چینی صدر اپنے دورہ ایران میں تہران اور ریاض کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کریں گے-
.......
/169